محرم الحرام اتحاد، صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، مریم نواز

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نئے ہجری سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام اختلافات اور تفرقے سے بچنے، جبکہ صبر، تحمل اور برداشت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ نیا اسلامی سال پاکستان، امت مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیغام لے کر آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سال اتحاد و یگانگت کے فروغ اور ملک میں استحکام و سکون کا باعث بنے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے نیا ہجری سال ہر گھر میں خوشیاں، برکتیں اور آسودگی لے کر آئے اور پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے رحمت و خیر کا ذریعہ ثابت ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ان کے مطابق امام حسینؓ کا پیغام حق، عدل، استقامت اور قربانی کا استعارہ ہے، جو ہر دور میں مظلوموں کے لیے حوصلے اور ظالموں کے لیے للکار کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے، جبکہ اختلافات اور نفرت انگیز رویوں سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.