سوئٹزر لینڈ مذاکرات کا شیڈول طے، مفاہمتی یادداشت کے متن کو حتمی شکل دی جائے گی: ایران

Super Admin


ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکراتی وفود کا سوئٹزر لینڈ روانگی کا پروگرام حتمی ہو چکا ہے، جہاں مفاہمتی یادداشت کے متن کو آخری شکل دی جائے گی۔اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے بتایا کہ متعلقہ فریقین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں اور اب آئندہ مرحلے میں معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان سمیت خطے کے تمام محاذوں پر کشیدگی اور جنگ کا خاتمہ انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق مفاہمتی معاہدے کے ابتدائی حصے میں لبنان کا ذکر تین مرتبہ کیا گیا ہے، جو اس مسئلے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب سوئس حکومت نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ابتدائی مذاکرات جمعہ کے روز برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے۔ اس عمل میں پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک بھی شریک ہوں گے۔ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کر رہا ہے اور موجودہ بات چیت کی بنیاد میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نے فراہم کی ہے۔باقر قالیباف نے مزید کہا کہ دوست اور مخالف دونوں ایران کی قوت اور صلاحیت کا اعتراف کر رہے ہیں، تاہم امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران اپنی دفاعی تیاری برقرار رکھے گا اور ہر ممکن صورتحال کے لیے چوکس رہے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.