آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

شمالی کوریا کے سائبر مجرموں کو بڑا دھچکا، امریکا نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی ضبط کر لی

Super Admin

واشنگٹن: امریکی حکام نے شمالی کوریا سے جڑے ہیکرز کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چوری کیے گئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کے کرپٹو فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس چوری شدہ سرمائے کا کھوج لگانے کے لیے بلاک چین ڈیٹا کا سہارا لیا گیا، جس کے بعد کرپٹو فرم 'سرکل' کی معاونت سے ان تمام اثاثوں تک رسائی روک دی گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ ان سائبر حملہ آوروں نے گزشتہ ماہ مشہور کرپٹو ایکسچینج 'بائنانس' سے 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی ڈیجیٹل رقم اڑائی تھی۔ ملزمان نے اس رقم کو مختلف راستوں سے منتقل کر کے چھپانے کی کوشش کی، تاہم بلاک چین ٹریکنگ کی بدولت انہیں ٹریس کر لیا گیا۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 2 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کی مسروقہ کرپٹو کرنسی کو یا تو منجمد کیا جا چکا ہے یا پھر بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے ان منجمد اثاثوں کو سرکاری تحویل میں مستقل طور پر لینے کے لیے وفاقی عدالت میں قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.