وزیراعظم کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد، حکومت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر ایسی من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں تاکہ ملک میں بے یقینی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان کا عالمی سطح پر وقار اور ساکھ مزید بہتر ہوئی ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اس قسم کی غیر ضروری بحث اور افواہیں وہی عناصر پھیلاتے ہیں جو ملک کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں تھی تو اس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات قائم کیے جا رہے تھے۔
، تاہم اس کے باوجود جمہوری روایات اور سیاسی مکالمے پر یقین رکھا گیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.