پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں، جون کے اختتام تک انتظامی کنٹرول منتقل ہونے کا امکان
Super Admin
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک ادارے کا انتظامی کنٹرول نئے خریدار کے حوالے کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نجکاری کے عمل کے لیے درکار تمام ملکی اور بین الاقوامی منظوریوں کی تکمیل ہو چکی ہے۔
، جبکہ متعلقہ این او سیز اور دیگر قانونی اجازت نامے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے جا چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق خریدار فرسٹ کلوزنگ کے مرحلے پر بقایا رقم جمع کرائے گاؤ
، جس کے بعد حصص کی منتقلی اور ادارے کا انتظامی اختیار باضابطہ طور پر اس کے حوالے کر دیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.