سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مزید ریلیف متوقع
ملک بھر میں سولر توانائی سے متعلق مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران مختلف اقسام کے سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجٹ میں سولر مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد نہ کیے جانے کے بعد سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ مختلف واٹ کے سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک تقریباً 2 ہزار روپے تک کمی آ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 7 ہزار روپے تک کمی کا امکان موجود ہے۔
، جبکہ لیتھیئم بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق لیتھیئم بیٹریوں کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے سے لے کر 2 لاکھ روپے تک کمی آ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل درآمد کنندگان اور دکانداروں نے ممکنہ ٹیکس اضافے کے خدشے کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں 5 سے 7 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں قیمتیں دوبارہ نیچے آ رہی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.