ایران۔امریکا مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر مشاورت، محسن نقوی اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

Super Admin


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے ساتھ بھی تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات، سرحدی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کی پیشرفت بھی گفتگو کا اہم موضوع ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ماضی میں بھی متعدد بار ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کا حالیہ دورہ علاقائی سفارت کاری کے تناظر میں خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے خطے میں استحکام اور سفارتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.