یورپ میں شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر، اسکول بند اور ٹرین سروس محدود
یورپ کے مختلف ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں، جس کے باعث حکام نے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ملک کے نصف سے زائد علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ۔
جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔شدید موسمی حالات کے باعث فرانس بھر میں 845 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب بیلجیم میں دوپہر کے اوقات کے دوران ٹرین سروس محدود کرنے اور بعض روٹس پر آمدورفت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسپین اور اٹلی بھی غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں گزشتہ چند روز سے درجہ حرارت مسلسل بلند سطح پر برقرار ہے اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق شمالی افریقہ کے صحرائے صحارا سے آنے والی گرم ہواؤں کے نتیجے میں ’’ہیٹ ڈوم‘‘ کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
، جس سے یورپ کے بڑے حصوں میں شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.