حج 2027ء کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکیں گے

Super Admin


پاکستان میں حج 2027ء کے لیے عازمینِ کرام کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز پیر 22 جون 2026ء سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت خواہشمند افراد اپنی ابتدائی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن آن لائن نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے، اور درخواست دہندگان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر رجوع کرکے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔
وزارت نے وضاحت کی ہے کہ رجسٹریشن کے ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ کی شرط عائد نہیں کی گئی، تاہم حج بکنگ کے وقت کارآمد پاسپورٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔حکام کے مطابق حج بکنگ کے مرحلے پر پیش کیے جانے والے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027ء تک ہونی چاہیے تاکہ سفری اور ویزا امور میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2027ء کے لیے صرف وہی افراد بکنگ کے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے پیشگی رجسٹریشن مکمل کر رکھی ہوگی۔ بکنگ کا عمل ’’پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا اور مقررہ حج کوٹہ مکمل ہونے تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔.
حکام نے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آئندہ مرحلے میں حج بکنگ کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.