پاکستان کی سفارتی کوششیں نوبل انعام سے بھی بلند سطح کی ہیں: رانا ثنا اللہ

Super Admin


اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو ایک ممکنہ تیسری عالمی جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کے باعث خطے میں امن کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔
اور ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے صورتحال میں بہتری کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عالمی سطح پر امن کے قیام کی کوششوں کو دیکھا جائے تو پاکستان کا کردار انتہائی اہم اور تاریخی نوعیت کا ہے، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشات کو کم کیا ہے۔
صحافی کی جانب سے نوبل امن انعام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نوبل انعام کمیٹی کا اختیار ہے کہ انعام کس کو دیا جائے، تاہم پاکستان کی قیادت کی جانب سے کیا جانے والا کام اپنی نوعیت میں غیر معمولی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششیں صرف نوبل انعام کے معیار پر ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بلند سطح کی اہمیت رکھتی ہیں، جنہوں نے عالمی امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.