سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت، ڈھرکی کے شمس ون کنویں سے پیداوار شروع
سندھ میں توانائی کے شعبے کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ خیرپور کے بعد ضلع ڈھرکی میں واقع نئے گیس کنویں ’’شمس ون‘‘ سے بھی بھاری مقدار میں گیس کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ماری انرجیز کے مطابق دو ماہ قبل دریافت ہونے والے شمس ون گیس کنویں سے یومیہ تقریباً 3 کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کنویں سے حاصل ہونے والی گیس کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ قومی گیس نظام کا حصہ بن چکی ہے۔ماری انرجیز کے مطابق شمس ون کنواں مکمل طور پر کمپنی کی ملکیت ہے، جبکہ اس اہم کامیابی سے حکومت اور شیئر ہولڈرز کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی اس اضافی پیداوار سے ملک میں طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے توانائی کے شعبے کو مزید استحکام حاصل ہو سکتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.