ٹیکس چوری کے خلاف سخت اقدامات، شادی ہالوں اور کھانے پینے کے مراکز کی برقی نگرانی کا فیصلہ

Super Admin


پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہالوں، مارکیوں، فارم ہاؤسز اور بڑے کھانے پینے کے مراکز کی برقی نگرانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت محصولات سے متعلق اجلاس میں ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے جدید کیمرہ نظام نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔حکام نے اجلاس کو بتایا کہ بعض کھانے پینے کے مراکز میں نقد ادائیگیوں کے بجائے برقی ادائیگیوں کو لازمی قرار دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ 
اس کے علاوہ جعلی رسیدیں جاری کرنے، فروخت چھپانے اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکس چوری کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید کیمرہ اور برقی نگرانی کا نظام نہ صرف کاروباری سرگرمیوں پر نظر رکھے گا ۔
بلکہ ٹیکس چوری کی بروقت نشاندہی اور روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.