پنجاب میں نرسز کو نشانہ بنانے والے جعلی فون کال فراڈ کا انکشاف

Super Admin


پنجاب بھر میں نرسنگ عملے کو نشانہ بنانے والے ایک نئے دھوکے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں جعلی فون کالز کے ذریعے نرسز سے غیر قانونی رقوم حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی کال کرنے والے افراد تبادلوں، چھٹیوں اور استعفوں کی منظوری کے نام پر سرکاری نرسز سے رقم طلب کر رہے ہیں۔ 
بعض اطلاعات کے مطابق چند نرسز مبینہ طور پر ان جعلی نمبروں پر رقم منتقل بھی کر چکی ہیں، جبکہ کچھ سرکاری اسپتالوں کی نرسز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے غیر محفوظ ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق یہ جعلساز خود کو سرکاری امور نمٹانے والے افراد ظاہر کر کے نرسز سے مالی رقوم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 
محکمے نے متعدد مشتبہ موبائل نمبروں کی نشاندہی بھی کی ہے۔محکمہ صحت نے تمام تدریسی اسپتالوں، طبی کالجوں اور نرسنگ اداروں کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے عملے کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر مجاز فرد کو اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کی جائیں۔
ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ نرسز کسی بھی مشکوک فون کال یا پیغام کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں اور کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے مکمل اجتناب کریں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.