عالمی تیل منڈی کا رخ چین کے فیصلوں سے مشروط، امریکی میڈیا کی رپورٹ

Super Admin


امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے بعد عالمی تیل منڈی کا مستقبل اب صرف مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر منحصر نہیں رہا بلکہ چین کی پالیسیوں کو بھی فیصلہ کن اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا اور ایران آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھولنے اور تیل کی ترسیل بحال کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
، تاہم عالمی تیل مارکیٹ کی سمت کا تعین اب چین کے فیصلے بھی کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں جنگ کے باعث یومیہ ایک کروڑ دس لاکھ بیرل سے زائد تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، تاہم اس کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں وہ بڑا اضافہ نہیں دیکھا گیا جس کی کئی ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی۔ 
بعض تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتیں دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی تھیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔توانائی کے شعبے سے وابستہ تحقیقی ادارے ایمبر کے ماہر دان والٹر کے مطابق چین نے ایشیا اور عالمی معیشت کو بڑے جھٹکے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.