گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Super Admin


پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے پیش نظر ممکنہ قدرتی خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں اضافے کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیائی جھیلوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے نتیجے میں پانی کے اچانک اخراج، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشیئرز سے ملحقہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال، سوات اور گردونواح کے علاقوں میں خصوصی احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام، سیاح اور مسافر دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اور گلیشیئرز سے نکلنے والے پانی کے راستوں کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.