عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان

Super Admin


بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مزید تقریباً ساڑھے چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت کم ہو کر 68 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل رہ گئی ہے،۔
جبکہ برینٹ کروڈ 71 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ابوظبی کے بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت بھی گھٹ کر 67 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں جنگ سے قبل کی سطح پر واپس آ چکی ہیں،۔
تاہم ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں عوام کو ریلیف دینے کے حق میں نظر نہیں آ رہی۔ امکان ہے کہ اگلے ہفتے بھی پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق ایران پر حملوں سے قبل عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ تقریباً 70 ڈالر 89 سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 66 سے 70 ڈالر فی بیرل کے درمیان فروخت ہو رہا تھا۔ دوسری جانب 16 جون کو ہونے والے آخری پندرہ روزہ جائزے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت 258 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.