ڈیف بلائنڈ افراد معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بصارت اور سماعت سے محروم افراد کسی بھی صورت معاشرے پر بوجھ نہیں، بلکہ وہ عزم، حوصلے اور خود اعتمادی کی روشن مثال ہیں۔ڈیف بلائنڈنس ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ بیک وقت دیکھنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد خصوصی توجہ اور معاونت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی سرپرستی، بحالی اور حوصلہ افزائی پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کسی پر احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی افراد کو باعزت مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ 
اس کے علاوہ معاون آلات کی فراہمی کے ذریعے انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام خصوصی تعلیمی اداروں کو بتدریج سینٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
، جبکہ ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی بچوں کو جدید اور معیاری تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ صرف جسمانی معذوری کی وجہ سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.