پیٹرولیم قیمتوں کا فیصلہ عالمی منڈی کے رجحان دیکھ کر کیا جائے گا، وزیر پیٹرولیم

Super Admin


وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت رواں ہفتے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نہ کسی ایک شعبے کو غیر معمولی ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی پر بلاجواز مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی منڈی میں آنے والی تبدیلیوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ قیمتوں کے تعین سے قبل اس ہفتے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے رجحان کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.