ایران کی جانب سے جہاز پر حملہ ناقابلِ قبول تھا، صدر ٹرمپ کا ردعمل

Super Admin


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش انہیں ہرگز قابلِ قبول نہیں لگی، جبکہ اس واقعے پر ممکنہ امریکی ردعمل کا عندیہ بھی دیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز چار مرتبہ جہاز پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان میں سے تین حملے ناکام بنا دیے گئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی تشویش کا باعث ہے۔ممکنہ امریکی ردعمل سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں وقت آنے پر سب کو معلوم ہو جائے گا، جس سے انہوں نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن اس واقعے کے جواب پر غور کر رہا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.