پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا پہلا سلسلہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
، جس کے باعث شمالی علاقوں اور شمال مشرقی پنجاب میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کی سرگرمیاں شروع ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے اور 5 جولائی تک صوبے میں بارش کا کوئی واضح امکان نہیں ہے۔
کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے حوالے سے انجم نذیر نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ مستقبل میں بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، تاہم مجموعی طور پر رواں مون سون سیزن میں کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارش ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں بھی جون کے دوران معمول کے مقابلے میں تقریباً 43 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے اثرات خطے کے موسمی نظام پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.