نیب نے مالیاتی جرائم کی تحقیقات کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام متعارف کرا دیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن اور پیچیدہ مالیاتی جرائم کی تحقیقات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی جدید تفتیشی نظام تیار کر لیا ہے۔نیب کے مطابق یہ اے آئی پورٹل نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
، جس کا مقصد تفتیشی افسران کو پیچیدہ مالیاتی معاملات کی جانچ اور شواہد کے تجزیے میں جدید تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نظام بڑے پیمانے پر مالیاتی ڈیٹا، بینک ریکارڈ، ٹرانزیکشنز، کمپنیوں کی تفصیلات اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا چند ہی منٹوں میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے ذریعے مشکوک مالی لین دین کی نشاندہی، مختلف اکاؤنٹس اور افراد کے درمیان روابط کا سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ مالیاتی نیٹ ورکس کا جامع تجزیہ بھی ممکن ہوگا۔نیب حکام کے مطابق اے آئی پورٹل کو ادارے کے موجودہ قوانین اور تفتیشی طریقہ کار کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ اس سے حاصل ہونے والے تجزیاتی نتائج قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ اور تحقیقات میں قابلِ استعمال ہوں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.