پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا نیا شیڈول جاری، حتمی فہرست 17 اگست کو شائع ہوگی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف مراحل کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
، جبکہ موصول ہونے والے اعتراضات پر فیصلے 29 جولائی تک مکمل کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں کو فیصلوں سے آگاہ کرنے کی آخری تاریخ 7 اگست مقرر کی گئی ہے، تاکہ تمام قانونی مراحل بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
شیڈول کے مطابق پنجاب میں یونین کونسلز کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 17 اگست کو جاری کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے باقاعدہ انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.