پیرا فورس میں اختیارات کا ناجائز استعمال برداشت نہیں ہوگا، مریم نواز کی سخت ہدایات

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی، ڈیجیٹلائزیشن، قانونی نظام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پیرا فورس کی تمام کارروائیوں کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن کو لازمی بنایا جائے۔ انہوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے "Ask PERA" پورٹل کو مزید مؤثر بنانے اور ڈی جی پیرا کو شہریوں سے براہِ راست رابطہ بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پیرا فورس میں عوام کے ساتھ سخت یا نامناسب رویہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں پر رعب جمانے یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کے لیے پیرا میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی نیک نامی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ عدالتی محاذ پر پیرا کا 99 فیصد کنوکشن ریٹ اس کی مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مختلف محکموں سے تعینات کیے گئے 351 ملازمین کو محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر واپس ان کے اصل محکموں میں بھیج دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پیرا کا چالان سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، جبکہ تمام کارروائیوں اور ڈیجیٹل شواہد کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.