پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

Super Admin


حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ہر قسم کے ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
، تاہم شادی ہالز، مارکیز اور دیگر بند مقامات پر منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔ ایسی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ انٹیلیجنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 
یہ حکم سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.