وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا جدید نظام متعارف
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے حج واجبات کی ادائیگی کے لیے جدید آن لائن نظام تیار کر لیا ہے، جس کے ذریعے عازمین اب ون لنک کی سہولت استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے اپنی حج فیس آسانی سے جمع کرا سکیں گے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواست، رجسٹریشن اور واجبات کی ادائیگی سمیت تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے، جس سے درخواست گزاروں کو شفاف، تیز رفتار اور آسان خدمات فراہم ہوں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی آن لائن حج رجسٹریشن اور واجبات کی ادائیگی کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی بدستور جاری ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آن لائن حج پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
، جو اس جدید نظام پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور اس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.