واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، فون نمبر کے بجائے یوزر نیم سے رابطے کی سہولت متعارف

Super Admin


پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد صارفین کو رابطے کے لیے اپنا موبائل نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صارفین اب اپنے اکاؤنٹ کے لیے ایک منفرد یوزر نیم منتخب کر سکیں گے، جس کے ذریعے دوست، اہلِ خانہ یا دیگر افراد ان سے رابطہ کر سکیں گے، جبکہ ان کا فون نمبر محفوظ رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کی ذاتی معلومات کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ میٹا نے وضاحت کی ہے کہ اس تبدیلی کے بعد کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے یا پہلی مرتبہ کسی فرد یا ادارے کو پیغام بھیجنے کی صورت میں صارف کا فون نمبر خودکار طور پر دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ یوزر نیم منتخب کرنے کے بعد واٹس ایپ پر رابطہ کرنے والے شخص کے لیے آپ کا درست یوزر نیم جاننا ضروری ہوگا، جس سے صارفین کو اپنی شناخت اور پرائیویسی پر پہلے سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.