مسجد الحرام میں غسلِ کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب، آبِ زمزم اور عرقِ گلاب سے خانۂ کعبہ کو غسل دیا گیا

Super Admin


مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر خانۂ کعبہ کی سالانہ غسل کی بابرکت تقریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں آبِ زمزم اور عرقِ گلاب سے خانۂ کعبہ کو غسل دیا گیا۔اس روح پرور تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندوں، جید علماء، مشائخ اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے نمازِ فجر کے بعد غسلِ کعبہ کی تقریب میں شرکت کی اور اس مقدس عمل کی نگرانی کی۔تقریب کے دوران زائرین کی محدود تعداد کو طواف کی اجازت دی گئی-
جبکہ مسجد الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ تقریب پرامن اور منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔غسلِ کعبہ کے موقع پر غلافِ کعبہ (کسوہ) کی حفاظت کے پیشِ نظر دروازے پر نصب پردے کو عارضی طور پر اوپر اٹھا دیا گیا، جس سے خانۂ کعبہ کے اندر رسائی اور غسل کی کارروائی آسانی سے انجام دی جا سکی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.