پاکستان اور سعودی عرب کا سیکیورٹی تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Super Admin


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے آغاز پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور وزارتِ داخلہ کی سطح پر تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے کا مقصد انسدادِ جرائم، سیکیورٹی، معلومات کے تبادلے اور دیگر مشترکہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.