سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال، چھت گرنے کی وجہ سامنے آگئی
Super Admin
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ چھت پر ضرورت سے زیادہ ملبہ ڈالنا قرار دی گئی ہے۔
تحقیقات میں بتایا گیا کہ ٹی آر گارڈر سے بنی چھت پر بچوں کی موجودگی کے باوجود مٹی ڈلوانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا، جس کے باعث کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا اور چھت منہدم ہو گئی۔تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین کی تکنیکی آرا بھی شامل کی گئی ہیں۔
، جن میں عمارت کے ڈھانچے کی کمزوری اور حفاظتی اصولوں سے غفلت کو حادثے کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.