اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، زمینوں کی خرید و فروخت اور انتقال پر عائد پابندی کالعدم
Super Admin
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقوں شاہ اللہ دتہ، سرائے خربوزہ اور سنگجانی میں زمینوں کی خرید و فروخت، رجسٹریشن اور انتقال پر عائد انتظامی پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم کر دیا ہے۔جسٹس محمد آصف نے شہری فضل عباس کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا،۔
جس میں قرار دیا گیا کہ جائیدادوں کی رجسٹریشن اور انتقال کے تمام معاملات متعلقہ قوانین اور مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق انجام دیے جائیں۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی روک تھام کے نام پر عام شہریوں کو ان کے بنیادی ملکیتی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا انتظامیہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کرے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.