واٹس ایپ بزنس کے لیے میٹا کا نیا بلنگ سسٹم، یکم اگست سے ٹوکن بیسڈ پرائسنگ نافذ ہوگی

Super Admin


میٹا نے واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم استعمال کرنے والے کاروباری صارفین کے لیے نئے پرائسنگ ماڈل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔کمپنی کے مطابق میٹا بزنس ایجنٹ استعمال کرنے والے صارفین سے اب فی پیغام مقررہ فیس لینے کے بجائے ٹوکن بیسڈ بلنگ کے تحت چارجز وصول کیے جائیں گے۔ 
اس نئے نظام میں ادائیگی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ مصنوعی ذہانت (AI) صارفین کے سوالات یا درخواستوں پر کارروائی کے دوران کتنے کمپیوٹنگ وسائل یا ڈیٹا استعمال کرتی ہے۔میٹا کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد کاروباری اداروں کے لیے زیادہ مؤثر اور استعمال کے مطابق بلنگ کا نظام متعارف کرانا ہے۔
کمپنی نے مزید اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر 2026 سے بعض کاروباری پیغامات پر دوبارہ فیس عائد کی جائے گی، جسے تقریباً دو سال قبل عارضی طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.