پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا ہے، خواجہ آصف

Super Admin


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آج ہر محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور حالیہ کامیابیوں نے عالمی سطح پر ملک کے وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیالکوٹ کے عوام کی محبت اور اعتماد پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے حریف کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری میں امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔
، جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں معرکۂ حق جیسی کامیابی پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کا مظہر ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.