پنجاب میں الیکٹرک بس سروس کا دائرہ 147 تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے نے صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام میں نمایاں تبدیلی لائی ہے، جبکہ عوام کی جانب سے اس جدید سفری سہولت کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں کے شہری وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے علاقوں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
، جس کے پیش نظر حکومت جلد یہ سہولت صوبے کی 147 تحصیلوں تک توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں ایک ہزار ایک سو الیکٹرک بسیں فعال ہیں، جن کے ذریعے روزانہ لاکھوں شہری آرام دہ، معیاری اور کم لاگت سفری سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرین الیکٹرک بسوں کے ساتھ ساتھ گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا پروگرام بھی تیزی سے جاری ہے، کیونکہ کسانوں اور نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہیں۔
، جس کے باعث ان میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارکردگی، گڈ گورننس اور میرٹ کے حوالے سے پنجاب کا موازنہ کسی دوسرے صوبے سے نہیں کیا جا سکتا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.