وزیراعظم اپنا گھر اسکیم میں توسیع، نان بینکنگ فنانس کمپنیاں بھی شامل
وفاقی حکومت نے وزیراعظم اپنا گھر اسکیم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مستفید کرنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (NBFCs) کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کے بعد وہ افراد بھی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس روایتی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہاؤسنگ فنانس تک عوام کی رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔نئے نظام کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے تحت رجسٹرڈ نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اور انویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کر سکیں گی۔
، جبکہ مائیکروفنانس کمپنیاں اہل درخواست گزاروں کو 50 لاکھ روپے تک قرض دے سکیں گی۔اسکیم کے مطابق قرض کی سہولت ابتدائی 10 سال کے لیے صرف 5 فیصد سالانہ شرح منافع پر دستیاب ہوگی، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ذاتی گھر کا خواب حقیقت میں بدل سکیں۔
حکومت کے مطابق نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا نیٹ ورک نہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک بھی پھیلا ہوا ہے، جس سے اسکیم کی رسائی اور مؤثریت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.