2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں ہونے کا امکان

Super Admin


اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران الیکٹرک وہیکل (EV) پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی تقریباً 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں موجود ہونے کا امکان ہے۔
بریفنگ کے مطابق ملک میں اب تک 12 ہزار 800 سے زائد الیکٹرک گاڑیاں اور تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں تیار کی جا چکی ہیں، جو اس شعبے میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہیں۔حکام نے بتایا کہ حکومت نے دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی مختص کر رکھی ہے۔
اس اسکیم کے تحت اہل افراد کو الیکٹرک موٹر سائیکل کی خریداری پر فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔بریفنگ میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ حکومتی مراعات اور پالیسی اقدامات کے باعث آئندہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال مزید تیزی سے فروغ پائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.