سندھ طاس معاہدہ برقرار، پاکستان کے آبی حقوق محفوظ ہیں: عطا اللہ تارڑ

Super Admin


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے آبی حقوق مکمل طور پر برقرار ہیں اور ملک اپنے پانی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی جواز۔
ان کے مطابق بھارت کا یہ رویہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کیونکہ پانی قومی سلامتی اور عوام کی زندگی سے جڑا اہم معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے مؤقف پر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے معاہدہ معطل کرنے کا دعویٰ غیر قانونی ہے اور یہ اقوام متحدہ کے اصول "ایک پانی، ایک وژن" کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے قانونی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.