سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

Super Admin


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ضرورت پڑی تو ان کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
گلگت میں نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک افواج نے حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو مؤثر جواب دیا، جس کے باعث بھارت اس شکست کو قبول نہیں کر پا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب خطے میں اسرائیلی طرزِ عمل اپنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہر بھارتی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ بلاول بھٹو کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کو دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
، لیکن پاکستان دریائے سندھ اور اپنے آبی حقوق پر کسی بھی قسم کا سودا نہیں کرے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر دریائے سندھ اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت مؤقف اختیار کرنا پڑا تو پاکستان اس سے بھی گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور پاکستان اپنے قانونی و قومی حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.