حکومتی مہلت ختم، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز
Super Admin
حکومت کی جانب سے مقررہ مہلت ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
، جبکہ اب تک 50 سے زائد افغان شہریوں کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہولڈنگ کیمپ منتقل کیے جانے والے افغان شہریوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کے اہلِ خانہ کو بھی تحویل میں لے کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا جائے گا، جہاں سے ان کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.