پنجاب میں مون سون کا آغاز، 8 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

Super Admin


پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 جولائی تک متعدد اضلاع میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکان کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور سمیت مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.