زیارت حملہ: بلوچستان میں امن کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، قومی قیادت کا عزم

Super Admin


صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔قومی قیادت نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے کارروائی میں 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اپنی کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشت گردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا اور ملک میں پائیدار امن قائم نہیں ہو جاتا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور نہ ہی بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.