زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 9 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کے کامیاب کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 دہشت گرد مارے گئے۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق حملہ کچھ مانگی فیز تھری میں قائم پولیس چوکی پر کیا گیا۔
، جس کے نتیجے میں 9 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہداء کی میتیں ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں۔ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.