ملک کے امن و سلامتی کے لیے شہداء کی قربانیوں کا قرض کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا: محسن نقوی

Super Admin


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے قومی ہیرو حوالدار لالک جان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وطن کے دفاع کے لیے شجاعت، بہادری اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ کارگل کے محاذ پر حوالدار لالک جان شہید کی بے مثال قربانی پر پوری قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور مادرِ وطن کے دفاع میں تاریخ رقم کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید اور وطن کے دیگر شہداء پاکستان کا فخر اور حقیقی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مورچوں پر دشمن کا جرات مندی سے مقابلہ کرنے والے لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری اور وطن سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کی، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے حوالدار لالک جان شہید اور ملک کے تمام شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کا قرض کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.