مائیکروسافٹ کا عالمی سطح پر 9 ہزار ملازمین کی برطرفی کا اعلان، ایکس باکس ڈویژن زیادہ متاثر

Super Admin


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تنظیمِ نو کے منصوبے کے تحت دنیا بھر میں تقریباً 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی مجموعی عالمی ورک فورس کا لگ بھگ 4 فیصد بنتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ اس سے قبل بھی گزشتہ برس بڑے پیمانے پر ملازمین کی تعداد میں کمی کر چکی ہے۔
، جبکہ نئی برطرفیوں کا سب سے زیادہ اثر کمپنی کے گیمنگ ڈویژن ایکس باکس پر پڑے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تنظیمِ نو کے عمل کے دوران ایکس باکس ڈویژن میں 3 ہزار 200 سے زائد ملازمتیں متاثر ہوں گی۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلے ان چار گیم اسٹوڈیوز کے ملازمین کو بھی متاثر کریں گے جنہیں کمپنی علیحدہ کرنے یا فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔ایکس باکس کی چیف ایگزیکٹو آشا شرما کے مطابق تقریباً ایک ہزار 600 ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جائے گا۔
، جبکہ باقی متاثرہ ملازمین کی برطرفیوں کا عمل مرحلہ وار مالی سال 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کاروباری ترجیحات، تنظیمی ڈھانچے میں بہتری اور وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.