بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ آپریشن کے دوران 11 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق این-25 شاہراہ پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کارروائی کے دوران 19 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی اس عزم کا اظہار ہے کہ عوام کے جان و مال، اہم شاہراہوں اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ضلع زیارت میں دہشتگردوں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.