اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا

Super Admin


اقوام متحدہ کی فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں بھارتی مندوب کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر پاکستان نے مؤثر اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔پاکستانی نمائندے نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی بیانات اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔ 
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا، اس لیے بھارت اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں، جبکہ معاہدے کے آرٹیکل 12 کے تحت یہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور اس پر دونوں ممالک کے لیے عمل درآمد لازم ہے۔
پاکستانی نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے اقدامات میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقوق پر حملہ اور دہشت گردی کے مترادف ہے، جبکہ بھارت پاکستان کو دریاؤں میں اس کے قانونی حصے سے محروم نہیں کر سکتا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.