’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پنجاب حکومت کا ترجیحی منصوبہ، غفلت کسی صورت قبول نہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘، ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ اور ان سے وابستہ تمام منصوبے پنجاب حکومت کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں، جن پر کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔مریم نواز شریف کی زیر صدارت ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اور ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۰
، جس میں کاہنہ جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت نئی کیٹیگری آئندہ تین روز میں عوام کے لیے متعارف کرائی جائے، جبکہ گھر کی تعمیر کے لیے آسان قرضوں کے حصول کا طریقہ کار بھی مزید سہل اور تیز بنایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ پروگرام کے تحت کمزور، خستہ حال اور بوسیدہ گھروں کی مرمت اور محفوظ بنانے کے لیے مستحق افراد کو 5 لاکھ روپے تک فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نئی منزل یا اضافی فلور کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض آسان اقساط پر دیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.