مظفرگڑھ: ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر شہری کے نام 105 چالان، جرمانہ 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچ گیا

Super Admin


مظفرگڑھ میں ایک شہری کے نام پر ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی میں 105 ای چالان جاری ہونے کا انکشاف ہوا، جن کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپے بنتی ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اس نے دسمبر 2024 میں اپنی غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل ایک شو روم کو فروخت کر دی تھی۔
، تاہم اس کے بقول شو روم کے مالک نے مبینہ ملی بھگت سے بعد ازاں موٹرسائیکل کی رجسٹریشن اس کے نام پر کرا دی۔شہری کے مطابق اگست 2025 سے اب تک اس موٹرسائیکل پر 105 چالان جاری ہو چکے ہیں۔
اسے اس وقت صورتحال کا علم ہوا جب مسلسل جرمانوں کے نوٹس موصول ہونے لگے اور معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل اب بھی اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔متاثرہ شخص نے مبینہ غیرقانونی رجسٹریشن کے خلاف شو روم مالک کے خلاف درخواست دے دی ہےؤ
، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.