وفاقی کابینہ نے 2027 تا 2030 حج پالیسی کی منظوری دے دی، رجسٹریشن اور بچت اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

Super Admin


وفاقی کابینہ نے سال 2027 سے 2030 تک کے لیے نئی حج پالیسی اور جامع منصوبے کی منظوری دے دی، جس کا مقصد حج انتظامات کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت حج کے خواہش مند افراد 2030 تک کسی بھی سال کے لیے پیشگی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ 
اس نظام کے ذریعے ترجیحی ویٹنگ لسٹ بھی مرتب کی جائے گی تاکہ عازمین کو منظم انداز میں سہولت فراہم کی جا سکے۔بریفنگ کے مطابق شرعی اصولوں کے مطابق حج کے لیے ایک بچت اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے شہری مستقبل میں حج کے اخراجات کے لیے مرحلہ وار بچت کر سکیں گے۔
وفاقی کابینہ نے حج کے تمام انتظامی امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دی، تاکہ شفافیت اور سہولت میں مزید اضافہ ہو۔کابینہ نے ہدایت کی کہ معاونینِ حج کی تقرری مکمل شفافیت اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، جبکہ سرکاری اور نجی حج انتظامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.