کارگو طیارہ حادثہ: گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری
نجی ایئرلائن کے کارگو طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں طیارے کے ملبے، بلیک باکس اور لاپتا عملے کی تلاش میں مصروف ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق حادثے کے مقام پر جاری کارروائی کے دوران طیارے
کے مزید ملبے اور مختلف پرزے سمندر سے برآمد کیے گئے ہیں۔
یہ تمام شواہد مزید تحقیقات کے لیے بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن کی ٹیم کے حوالے کر دیے گئے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی مشترکہ طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
، جبکہ لاپتا عملے کی تلاش کے لیے فضائی اور بحری وسائل بھرپور انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔پی اے اے کے مطابق بلیک باکس اور عملے کے پانچ لاپتا ارکان کی تلاش تاحال جاری ہے، جبکہ آپریشن میں ہونے والی ہر اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.