ایران۔امریکا کشیدگی کے حل میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، صدر آذربائیجان

Super Admin


صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے حل میں پاکستان اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق مشترکہ چیلنجز کا مؤثر مقابلہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خطے میں امن کے لیے سفارتی اور عملی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم قابل تحسین ہے۔
انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ماضی کی طرح اس بار بھی خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.